دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مبینہ طور پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ملزم گھر میں لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکرٹری 7 اے میں 6ملزم گزشتہ رات2بجے گھر میں واردات کیلئے گھسے ، 4ملزم گھرکے اندر داخل ہوئے جبکہ 2باہر پہرہ دیتے رہے ۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزموں نے گھر سے سونا لوٹا اور پھر 2ملزموں نے گھر میں موجود لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی پر تشدد بھی کیا ، واقعے کے وقت گھر میں متاثرہ لڑکی ، اس کا بھائی ، اس کا ایک دوست اور منگیتر موجود تھے ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کرالیاہے رپورٹ آنے کے بعد مبینہ زیادتی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے