(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ساس نے ساس بہوکے رشتے کا ایک نیا پہلودنیا کے سامنے پیش کردیا۔کملا دیوی کا بیٹا ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے گیا اور وہیں فوت ہو گیا خبر ملنے کے بعد کملا دیوی نے اپنی بہو کو واپس میکے بھیجنے کی بجائے اپنے پاس ہی رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ساس بہوکے درمیان نوک جھونک کے بارے میں عام طورپرسننے میں آتا ہے لیکن بھارتی ریاست راجھستان میں ساس اوربہوکے درمیان محبت اوراحترام کی نئی مثال سامنے آگئی، کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے 2016 میں ڈاکٹری کی تعلیم کے لئے کرغزستان گئے اوروہاں ان کی موت ہوگئی۔
واضح رہے بیٹے کے گزرجانے کےبعدکملا دیوی نے بہوکومیکے واپس بھیجنے کے بجائے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا اورمزید تعلیم دلوائی۔ کملا دیوی کی بہوسنیتا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطورلیکچررکی نوکری کی،کملا دیوی نے بیٹے کی موت کے5 سال بعد گزشتہ ماہ اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کرخوشی خوشی رخصت کیا۔ کملا دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہو کونہیں بلکہ بیٹی کو رخصت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی سیٹلائٹ ڈش اور پانچ بلیاں، ویڈیو نے دھوم مچا دی