ملکی درآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ، آئی ایم ایف نے خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی ایم ایف نے رواں سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ درآمدات کا تخمینہ لگالیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اس سال برآمدات کا مقررہ ہدف بھی حاصل نہیں کر پائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اداروں سے قرضے مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، شوکت ترین
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ 4 سال میں پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے آئی ایم ایف کے مطابق درآمدات اس سال 66ارب76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے درآمدات2022-23 میں67ارب 15کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہونے کا تخمینہ لگایا ہے ۔2023-24 میںدرآمدات69 ارب 75کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 2024-25میں درآمدات72ارب 41کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق 2025-26 میں درآمدات میں 75ارب 88کروڑ70لاکھ ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے ۔برآمدات کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کہناہے کہ اس سال30 ارب7کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ وزارت تجارت نے اس سال کیلئے برآمدات کاہدف31 ارب21 کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھا ہے۔ 2022-23 میں برآمدات31ارب 64 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 2023-24 میں برآمدات 33ارب 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔2024-25میں برآمدات 35ارب 55کروڑڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔2025-26 میں برآمدات37ارب 89کروڑ10لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انتہاپسندی کا راج ،سکول ٹیچر نے طالبہ کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا