نور مقدم قتل کیس ۔ظاہر جعفر کے سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر نے اپنا حتمی بیان میں کہا ہے کہ میں بے قصور ہوں ،غلط طور پر کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے حتمی بیان عدالت میں جمع کر ادیا ، ملزم نے اپنے حتمی بیان میں کہا کہ میں بے قصور ہوں ، مجھے اور میرے ساتھیوں کو غلط طور پر کیس میں گھسیٹا گیا ہے ، نور مقدم کے عرصے سے تعلقات میں ہوں ، نور نے مجھے زبردستی امریکہ کی پرواز لینے سے منع کیا تھا ۔
ظاہر جعفر نے کہا کہ نور مقدم نے اس سے ضد کی کہ میں بھی تمہارے ساتھ امریکہ جانا چاہتی ہوں ، نور مقدم نے اپنے دوستوں کو فون کر کے ان سے ٹکٹ خریدنے کے لئے پیسے حاصل کئے ، ہم ائیرپورٹ کے لئے نکلے مگر نور مقدم نے راستے میں ہی ٹیکسی واپس گھر کی طرف مڑوا دی ، میں روک بھی نہ سکا۔میرے گھر میں نور مقدم اور دوستوں نے ڈرگ پارٹی کیلئے بلایا ، جب پارٹی شروع ہوئی تو میں اپنے حوا س کھو بیٹھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی درآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ، آئی ایم ایف نے خبر دار کردیا