مودی حکومت کی کشمیریوں کیخلاف گھناونی سازش بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی حکومت کی کشمیریوں کیخلاف گھناونی سازش بے نقاب ہوگئی ۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی کی تاریخ مٹانا شروع کر دی۔ کشمیری صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ قابض انتظامیہ مقامی اخبارات کے پرانے ریکارڈز ختم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انتہاپسندی کا راج ،سکول ٹیچر نے طالبہ کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا
عرب میڈیا کے مطابق کئی کشمیری صحافیوںنے انکشاف کیا ہے کہ قابض انتظامیہ مقامی اخبارات کے پرانے ریکارڈز ضائع کررہی ہے۔قابض بھارتی فورسزکے انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا پردہ چاک کرنےوالی رپورٹس اخبارات کے ڈیجیٹل آرکائیوزسے بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ اخبارات کا پرانا ریکارڈ غائب ہونا مقبوضہ کشمیرکی تاریخ بدلنے کی سوچی سمجھی سازش ہے اوریہ ”یادداشت پرحملہ“ ہے جس کے ذریعے ہٹ دھرم مودی سرکار دنیا کو بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سب اچھا دکھانا چاہتی ہے۔ایک مقامی صحافی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے اقدامات سے کشمیری مزید غیریقینی صورتحال کا شکارہوجائیں گے۔ بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے اخبار مالکان اور مدیران کو دباو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ دھمکیوں اور ناجائز طلبیو ں جیسے ہتھکنڈے بھی شدت اختیا ر کر چکے ہیںجبکہ انتہاپسند مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری صحافیوں پر کریک ڈاو¿ن میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کوایک اور دھچکا۔ چین نے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا