قندیل بلوچ قتل کیس ،مرکزی ملزم وسیم بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم اور مقتولہ قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو نے عدالت نے بری کردیا۔ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا گیا ۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت نے راضی نامہ کو نظر انداز کر دیا تھا مقدمہ کے گواہان بھی ٹرائل کورٹ میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے مقتولہ کے دو بھائیوں سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے گھر واقع ملتان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے ان کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو قتل کرکے گاؤں فرار ہو گیاتھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حنا الطاف سے مداح کا انوکھا سوال۔۔جواب ایسا ملا کر حیران کردیا