2014 کے بعد پہلی بار پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ,عوام شدید متاثر

Feb 14, 2022 | 19:28:PM

(24 نیوز) برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول 1.48پاؤنڈ اور ڈیزل کی نئی قیمت 1.57 پاؤنڈ فی لیٹر  مقرر۔

تفصیلاکے مطابق برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے ،ایک فیملی کار 55 پاونڈز میں فیول ٹینک فل کرواتی تھی اب اس کی قیمت 81.41 پاؤنڈ پر پہنچ گئی ہے۔تیل کی قیمتیں2014 کے بعد پہلی بار بلند ترین سطح 95.56 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہیں۔گیس اور تیل کی سپلائی کو مانگ کے مطابق برقرار رکھنے کے لئے کمپنیاں پہلے ہی بحران کا شکار اور جدوجہد میں مصروف ہیں۔یوکرائن میں حالات مزید کشیدہ ہوئے تو روس سے یورپ کو ایندھن کی سپلائی متاثر ہوگی۔ایندھن کی سپلائی میں خلل پیدا ہوا تو تھوک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ایندھن سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو منافع کی شرح کو کم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے54 چینی ایپس پر پابندی کیوں عائد کردی۔۔ کس چیز کا خطرہ۔۔؟

مزیدخبریں