(24 نیوز)راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں11سالہ بچی کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے 11سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم عادل بچی کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔ چند دن پہلے بچی کے والدین نے ملزم عادل کو کسی بات پر تنبیہ کی تھی۔ملزم نے آج بچی کو گھر کے دروازے پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک شوائد حاصل کرلئے گئے ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی ہے۔