ایرانی وزیر داخلہ اور آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی اور سرحدی مسائل پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی اور پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک سے جڑے مختلف موضوعات منجملہ سکیورٹی اور سرحدی مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی اپنی پہلی باضابطہ ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات سفیرِ ایران سید محمد علی حسینی، سرحدی فورس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی اور پاکستان میں تعینات ایران کے فوجی اتاشی کرنل مصطفیٰ قنبرپور بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں ایران و پاکستان سے جڑے مسائل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں سکیورٹی و سرحدی مسائل کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے۔ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید اوروزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان