(24 نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا خاتون کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون مسافر کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ اے ایس ایف اہلکار نے مجھے موبائل پر مسیج کیا کہ بین الاقوامی ڈیپارچر میں آپ کو دیکھا تھا مجھے آپ اچھی لگی،میں آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں ۔خاتون کی شکایت پر اے ایس آئی کو معطل کردیا گیااور انکوائری شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: فوجی چوکی پر خودکش دھماکے کی کوشش ، دہشتگرد ہلاک