پاکستان میں کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا

Feb 14, 2022 | 23:19:PM

(24 نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے مانگ لی ۔
پی ٹی اے حکام کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے 1540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے بھیجیں، ایف آئی اے کا ویب سائٹس بند کرنے کیلئے قانونی حوالہ کمزور ہے، حکام کا مزید کہناتھا کہ سٹیٹ بنک کے سرکلر کو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کیا جاسکتا، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہونگی، حکام کاکہناتھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف اہلکار کو خاتون کو دوستی کا مسیج کرنامہنگا پڑ گیا

مزیدخبریں