انگلش ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
گزشتہ روز انگلش کرکٹر اور سابق کپتان این مورگن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔
انگلش کرکٹر این مورگن نے 2006 میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے جب کہ 115 ٹی ٹوئنٹی میں 2458 رنز جوڑے اور ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ ،155 گھنٹے بعد ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی انوکھی فرمائش