(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ ای سی سی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لانے والے خصوصی طیارے نے فیصل بیس پر لینڈ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے جہاں وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔