(احمد منصور) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواء نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخواء کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشتگردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔میر علی بائی پاس پر دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکپتن، پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17 مشکوک افراد گرفتار
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔
پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کیے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخواء کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔