’لاہور دا پاوا، فخر لاوا‘ پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ، پہلی ففٹی

Feb 14, 2023 | 11:44:AM
’لاہور دا پاوا، فخر لاوا‘ پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ، پہلی ففٹی
کیپشن: فخر زمان پی ایس ایل میں 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئنر لاہور قلندرز کی جانب سے سٹار بیٹر فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کی۔
قلندرز کی جانب سے اوپننگ کرنے والے فخر زمان نے 42 گیندوں پر 66 رنز سکور کیے جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

اننگز کے دوران فخر زمان کا سٹرائیک ریٹ 157 رہا جس کی مدد سے لاہور قلندرز نے پاور پلے میں 50 رنز بنائے۔

اس اننگز کے ساتھ فخر زمان پی ایس ایل میں 2 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے لاہور قلندرز کیلئے 62 میچز کھیلتے ہوئے 2001 رنز بنائے ہیں۔
اُن کے علاوہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم واحد بیٹر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں ابھی تک 2 ہزار رنز بنائے ہیں۔


فخر زمان کی پی ایس ایل کے اوپننگ میچ میں کارکردگی کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اسد نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اِس پی ایس ایل میں فخر بھائی بہت قاتل مُوڈ میں نظر آئے ہیں۔‘
امیر حضرت نے مشہور مِیم کو فخر کے لیے استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور دا پاوا، فخر لاوا۔ یہ اُن کی لیگ ہے۔ وہ پی ایس ایل کے مالک ہیں۔‘
شفقت شبیر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’جب فخر گیند کو مارتے ہیں تو اس بات

کو یقینی بناتے ہیں کہ گیند باؤنڈری سے باہر جائے۔‘