(ویب ڈیسک )ویلنٹائن ڈے،لڑکی نے پولیس اور آرمی کو انوکھی پیشکش کردی،لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ،14 فروری کو ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن سمجھا جاتا ہے کیونکہ چار سال قبل پلوامہ حملے میں بھارت میں40 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چائے بیچنے والی لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہے اور بتاتی ہے کہ اسے یہ دن منانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن وہ پولیس اور آرمی کو اس دن مفت چائے ضرور پانا چاہے گی۔
یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا انفلوسر نے بنائی ہے جو ایک سڑک کے کنارے ایک سٹال پر چائے بیچنے والی ایک نوجوان لڑکی کے پاس جاتا ہے اور اس سے بات چیت کرتا ہے ۔
ویڈیو کے ابتدا میں لڑکا اس لڑکی کا حال احوال پوچھتا ہے اور پھر اس سے 14 فروری کے دن کے پلان کا پوچھتا ہے جس پر وہ لڑکی جواب دیتی ہے کہ میرا اس دن کے حوالے سے کو ئی پلان نہیں ہے کیونکہ یہ یوم سیاہ ہے۔پھر لڑکا اسے بتاتا ہے کہ وہ 14 نہیں 18 فروری منائے گا اس دن ان کا کوئی مذہبی تہوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وٹس ایپ کا ایک اور نیازبردست فیچرمتعارف
اسی طرح اور ویڈیو بھی سامنے آ ئی جس میں لڑکا اس سے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے چائے کی آفر کا پوچھتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ ویسے تو میرے پاس نوجوان جوڑوں کے لئے کوئی آفر نہیں ہے لیکن میرے پاس آرمی اور پولیس والوں کے لیے آفر ہے۔ جب وہ مجھے اپنا شناختی کارڈ دکھائیں تو میں انہیں مفت چائے پیش کروں گی۔
لڑکی مزید کہتی ہے کہ وہ نوجوان جوڑوں سے دو گناہ پیسے لے گی کیونکہ وہ تو خرچ کرتے رہتے ہیں اس لیے انہیں زیادہ پیسے دینے ہو ں گے۔لڑکی کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔