(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے کراچی میں میچز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 8 کے کراچی میں میچز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ پچز کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں پہنچ گیا، گھاس کو کاٹ دیا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ پچز بیٹنگ کیلئے مددگار ثابت ہوں گی۔
شائقین کرکٹ کو چوکوں، چھکوں کی بارش دیکھنے کو ملے گی، گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈریز لگا دی گئی ہیں، غیر ملکی براڈ کاسٹرز نے اپنی تنصیبات مکمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام بھی کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، پی ایس ایل 8 کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تماشائیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، نشستوں کی صفائی کرلی گئی، تماشائیوں کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے فوڈ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
ایس ایس یو کے کمانڈوز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گراؤنڈ میں خصوصی مشق کی، ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں اور غیرملکیوں سمیت متعلقہ ذمہ داران کو وی وی آئی پی کا درجہ دے کر خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔