شیخ رشید کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

Feb 14, 2023 | 13:45:PM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے رات گئے سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید کی لال حویلی کو ڈی سیل کر دیا ہے۔ 

 لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے  شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست پر لال حویلی کیس پر  سماعت کی ۔ کیس کی سماعت جسٹس وقاص رؤف مرزا نے کی اور درخواست گزار کے وکیل سردار عبدالرزاق بھی عدالت میں  پیش ہوئے اور عدالت نے پراپرٹی ڈی سیل کی درخواست نمٹا دی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سردار عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ 156-D بھی لال حویلی کا حصہ ہے جہاں شیخ رشید کا سیاسی دفتر قائم ہے اور محکمہ متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو لال حویلی اور ملحقہ پراپرٹیز کو غیر قانونی طور پر سیل کر دیا تھا۔ جس پر عدالت کے ریمارکس تھے کہ محکمہ نے بدنیتی سے D-156 کو ڈی سیل نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نام نہاد بھارتی انصاف کا مکروہ چہرہ منظر عام پر آ گیا

درخواست گزار کے وکیل سردار عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی درخواست پر عدالت لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے چکی ہے لہٰذا لال حویلی کو ڈی سیل کیا جائے۔ عدالت سے رجوع کرنے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے رات گئے پراپرٹی ڈی سیل کر دی ہے۔

مزیدخبریں