پنجاب میں الیکشن کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی صدارت میں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والا اجلاس ختم ،پنجاب میں انتخابات کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔
عدالتی احکامات کی روشنی میں گورنر پنجاب کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔الیکشن کمیشن کی ٹیم کے ساتھ ہونے والا مشاورتی اجلاس میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
ضرور پڑھیں :اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ایوان صدر پہنچ گئے
ترجمان گورنر پنجاب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کچھ امور اور گورنر کے مشاورتی کردار کے کچھ پہلو وضاحت اور تشریح طلب ہیں،جس کے لیے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ،چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔