شہباز گل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ،کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے شہباز گل کے خلاف بارہ کروڑ ہرجانے کے دعوے کی سماعت نو مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں شہباز گل کے جواب داخل کرنے کے بعد عدالت گواہوں کی طلبی کے بارے میں احکامات جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کا 45واں اجلاس
واضح رہے کہ شاہد حاقان عباسی نے عدالت میں شہباز گل کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر بارہ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔جس پر شہباز گل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نےجوشاہد حاقان عباسی پر کیس درج کیا تھا صرف اسی کے الزامات کو بتایا گیا تھا۔