جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو آپ ملازم ؟مریم نواز کا عمران خان سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں تھا، جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے؟
ضرور پڑھیں :پنجاب میں الیکشن کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سستا قرض سکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی، انہوں نے کیا کبھی طلباء کو کوئی سکیم دی؟عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ تو بےبنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہو گیا، عمران خان نےلوگوں کویوتھ کےنام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا، سائفر کے بیانیےکی تدفین زمان پارک میں ہو چکی ہے، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویو دئیےکہ کوئی سازش نہیں ہوئی، ایبسلوٹلی ناٹ کے سٹیکر کیوں لگوائےتھے؟
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں، امپورٹڈ حکومت، حقیقی آزادی، ایبسلوٹلی ناٹ، آج پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟ غلامی نامنظور کے نعرے کا کیا ہوا؟ جس یوتھ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اردو میں بتائیں آپ نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ آج سوال کرنا چاہیے، ہمیں کیوں بے وقوف بنایا، گاڑیوں پر غلامی نامنظور کے سٹیکر لگوائے اس کا کیا کریں؟ جھوٹے بیانیے کے لیے لوگوں کو غدار اور ایجنٹ کہا، کوئی ندامت ہے اپنے جھوٹ پر،کوئی شرمندگی !، قوم آپ کی طرح ذہنی طور پر معذور نہیں ہے۔