سابق بھارتی کرکٹر بھی پاکستان سپر لیگ کے گرویدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ کی تعریف کردی۔
ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ کے بعد پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔
#SA20 was such a lovely cricketing spectacle…packed houses. Good cricket. League has the potential to be the second best T20 league after the IPL. Currently, I feel it’s the PSL. Which incidentally is starting today too. BBL-CPL lagged behind.
— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 13, 2023
قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔