پسند کا کھانا نہ ملنے پر دلہن کے سسرال والوں کی ہاتھا پائی

Feb 14, 2023 | 17:27:PM
wedding
کیپشن: wedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شادی پر پسند کا کھانا نہ ملنے پر دلہن کے سسرال والوں نے  ہاتھا پائی  شروع کر دی ۔ 

شادی میں جھگڑا اس لیے ہوا کہ دلہن کے گھر والوں نے دعوت میں پنیر نہیں پیش کیا۔دولہے کے خالو نے اس معاملے پر جھگڑا  شروع کیا  اور ایسے  دونوں طرف سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ  کی گئی ہے۔ شئیر  کیے گئے کلپ میں شادی کے مہمان ایک دوسرے کو تشدد  کے انداز میں مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے جو ایک مرد کو ہجوم میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس معملے کو پر امن طریقہ سے حل کیا جا سکتا تھا اور کچھ لو گو ں نے اسے مضاح قرار دیا ۔ 

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ
ٹیگز: