سونے کا ریٹ گر گیا،قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،ڈالر سستا ہونے پر سونے کا ریٹ بھی گر گیا۔
ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 95 ہزار 900 روپے تک آ گئی،10 گرام سونا 1457 روپے کمی سے 1 لاکھ 67 ہزار 953 روپے کا ہو گیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 2130 روپے پر برقرار رہی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوکر 1855 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوگیا، کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز جوں ہی کاروبار شروع ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے سستا ہوگیا ،آہستہ آہستہ 94 پیسے قدر کم ہوگئی ۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے سے کم ہوکر 272 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 288 روپے پر برقرار، برطانوی پاونڈ 325 روپے پر ہی برقرار ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 75 روپے اور سعودی ریال 72 روپے پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ،ملک کو اپنی ماہانہ درآمدات کے لیے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 265 روپے سے 270 روپے کے گرد ہی گھومے گی، آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ہی روپے پر سے دباؤ گھٹنے کے امکانات ہیں۔