(24 نیوز )حافظ آباد کے رہائشی 2فٹ کے دلہے کا لاہور کی 3فٹ کی دلہن کے ہمراہ فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کا پست قد رانا طلحہ اور لاہور کی گریجویٹ شازیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ، دونوں کی شادی اور فوٹو شوٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے، لوگ پست قد جوڑی کیلئے نیک تمنائیں اور خوب دعائیں کر رہے ہیں۔
حافظ آباد کے2 فٹ کے رانا طلحہ جب بارات لیکر لاہور پہنچے تو دیکھنے والوں کا تانتا بند گیا ، صرف یہی نہیں ایونٹ میں شامل مہمانوں نے دلہا دلہن کے ہمراہ خوب سیلفیاں لیں، یہاں تک کہ شادی ہال میں آس پاس کے شادی ہال میں موجود مہمان بھی اس خوبصورت جوڑے کو دیکھنے کیلئے امڈ آئے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے رہے ۔