کہاں کہاں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Feb 14, 2023 | 18:54:PM

(24نیوز )ملک بھر کےموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات اہم پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک کے  بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور  خشک رہے گا، گلگت بلتستان ، چترال اور دیر میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔ 

بدھ کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں  موسم سرد اور  خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک  رہے گا،  بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،  چترال اور دیر  میں ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیںسونے کا ریٹ گر گیا،قیمت میں بڑی کمی

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  خشک رہے گا، مری اور گلیات  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

   کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،  گلگت بلتستان  میں ہلکی بارش ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں