(24نیوز)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے۔
رومانیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزنے بتایا کہ زلزلہ 40 کلومیٹر (24.85 میل) کی گہرائی میں تھا اور مرکز رومانیہ کے Drobeta-Turnu Severin سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ گر گیا،قیمت میں بڑی کمی
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کے علاقہ جہلم شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ آنے پر علاقے میں خوف پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔