لاہور قلندرز ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کی برسات کر دی

Feb 14, 2023 | 19:25:PM
لاہور قلندرز ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کیلئے انعامات کی برسات کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور قلندرز ٹیم منیجمنٹ نے اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی  ، فخر زمان کو پلاٹ الاٹ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق  پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف بہترین کارکردگی دیکھانے والے فخر زمان کو  قلندرز سٹی میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ میں 66 رنز سکور کیے۔
میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا، لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔

فاسٹ باؤلر زمان خان اور سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔