(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں معیشت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم ایجنڈے کی بھی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے ٹیکسز سے متعلق آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ کیا،حکومت کا 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ ،نئے ٹیکسز اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی، نئے ٹیکسز کے حوالے سے فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ، نئے ٹیکس کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بجلی بلز معاف کرنے کی منظوری دیدی، بجلی بلز معافی کی مد میں10 ارب34 کروڑ روپے کی سبسڈی منظور،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی،سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اگست اورستمبر2022 کے بلز معاف کئے گئے ،بجلی بلز معافی کا اطلاق300 یونٹس تک والے صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ گر گیا،قیمت میں بڑی کمی
وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ٹیکسز سے متعلق فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی،وزیر خزانہ کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی۔