پاک بحریہ کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمر عباس) پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی.
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے.وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر, سیکٹری دفاع, گورنر سندھ اور چیف منسٹر سندھ بھی تقریب میں شریک تھے. ترجمان پاک بحریہ
مشق امن 23 کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی. ترجمان پاک بحریہ بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا. وزیراعظم پاکستان کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.
مشق میں شریک بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی.آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے.
View this post on Instagram