بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو آزادی نہ ملنے کیخلاف سجاول میں احتجاجی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو آزادی نہ ملنے کیخلاف سندھ کےضلع سجاول کے ساحلی شہر جاتی میں فشر فوک فورم کے موکزی رہنما مہران شاہد ،یاسمین شاہ،نور محمد تھہیمور،عادل لغاری،ابراہیم تھہیم کی رہنمائی میں سینکڑوں ورثا کی احتجاجی ریلی ،مودی سرکاری کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔
فشر فوک فورم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع سجاول کے50 ماہیگیر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی خاطر سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے جن کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے بیگناہ پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا جو کئی سالوں سے قید کاٹ رہے ہیں، مہران شاہد کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو آزاد نہ کرنا ظالمانہ کارروائی ہے، بیگناہ افراد بھارتی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں جن کو آزاد نہیں کیا گیا۔
یاسمین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہی گیروں کے معصوم بچے ،عورتیں فاقاکشی میں مبتلا ہیں جن کی حکومت نے بھی کوئی امداد وغیرہ نہیں کی۔