کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد ، میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کمسن گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ 12 سالہ گلناز فاطمہ پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ جوہر ٹاؤن ڈی ٹو بلاک میں پیش آیا، جہاں جاوید اقبال اور اسکی اہلیہ رباب جاوید نے بچی کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا پیٹا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچتے ہوئے متاثرہ بچی کو تحویل میں لیتے ہوئے طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب اُمیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلناز ساہیوال کی رہائشی ہے اور اسکے والدین سے رابطہ ہوگیا ہے، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔