ن لیگ سیاسی جماعت رہے گی مگر اس کا یہ آخری اقتدار ہے: فیصل واوڈا

Feb 14, 2024 | 10:19:AM

(ویب ڈیسک) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا سارے عہدے نوچ لئے اور دبوچ لئے جائیں گے، پیپلز پارٹی کا سر بھی کڑاہی اور پانچوں انگلیاں بھی کڑاہی میں ہیں، مسلم لیگ (ن) کا یہ آخری اقتدار ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس ارینج منٹ ماننے کے علاوہ کوئی چوائس ہی نہیں ہے، آپ کو کریڈٹ دینا پڑے گا، ان سیاستدانوں کے درمیان زرداری صاحب موجود ہیں، مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت رہے گی مگر اس کا یہ آخری اقتدار ہے انہیں جمہوریت کا مزہ لینے دیں، آپ میں بے حسی، بے شرمی اور بدکردار ہونے کی خوبیاں ہوں گی تو آپ پاکستان کی سیاست کو سمجھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت آ گئی ہے آپ کو جمہوریت مبارک ہو، مسئلہ یہ ہے کہ جون میں ہم نے 25 ارب ڈالر دینے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کو ری سڑکچر کرنا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، بین لاقوامی مسائل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارا، امپورٹ اور ایکسپورٹ اب کون دیکھے گا، بھائی جلدی جلد کریں، اب تو فیصلہ ہوگیا،سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور آئینی عہدے پیپلز پارٹی والے لے گئے، اب آپ کو اور کیا چاہیے؟ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کو نوچیں گے اور دبوچیں گے، سسپنس پیدا کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنے فیصلے محفوظ کر لئے ہیں جو 12 یا 14 گھنٹے میں باہر آجائیں گے، پیپلز پارٹی نے پورا جوس نکال لیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کی جو شرمندگی کی تقریر تھی اگر وہ وسیع تناظر میں قائدانہ صلاحیت دکھاتے اور کہتے کہ آزاد جیتے ہیں حکومت بنانے کا پہلا آپشن وہ ان کو دیتے ہیں، اس الیکشن میں جو غیر متوقع چیزیں ہوئی ہیں اس سے پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا راستہ کھول دیا ہے، بینیفشری آج بھی پیپلز پارٹی اور کل بھی ہوگی، باقی سیاسی جماعتیں اقتدار کی ریس سے ختم ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں