اسرائیل کی غزہ میں خونریز کارروائیاں,جنوبی افریقہ نےدرخواست دائر کردی

Feb 14, 2024 | 10:28:AM
 اسرائیل کی غزہ میں خونریز کارروائیاں,جنوبی افریقہ نےدرخواست دائر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خونریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کئے، خان یونس میں ہسپتال کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 67 ہزار سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر امریکا، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت بغیر کسی نتیجہ ختم ہوگئی جبکہ جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کردی،جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی جانے والے درخواست میں عالمی عدالت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ رفح میں اسرائیل کے زمینی فوجی آپریشن کے فیصلے کا جائزہ لے۔

رفح میں 13 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں ان میں بہت ساروں کو پناہ کے لیے ابھی خیموں کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہو سکی ہے تاہم اب اسرائیلی فوج بے گھر فلسطینیوں کی اس سب سے بڑی آبادی پر ایک مکمل جارحانہ جنگی یلغار کرنے کی تیاری کر چکی ہے۔