شہبازشریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی، شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
یادرہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا،اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزموں کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔