پشاور ہائیکورٹ:ایمل ولی کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس غیرموثر قرار، درخواست نمٹا دی گئی

Feb 14, 2024 | 11:11:AM
 پشاور ہائیکورٹ:ایمل ولی کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس غیرموثر قرار، درخواست نمٹا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے رہنما ایمل ولی کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس غیرموثر قراردیتے ہوئے  درخواست نمٹا دی۔

 جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمدنے سماعت کی،درخواست گزار نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7حلقوں سے جیت گئے تھے،اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں بانی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی،اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7حلقوں سے نااہل کیا جائے ۔

وکیل ایمل ولی نے کہاکہ اسمبلی رہی، نہ بانی پی ٹی آئی رکن رہے، کیس اب قابل سماعت نہیں،عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔