ٹانک اور ڈی آئی خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو گی

Feb 14, 2024 | 12:00:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا ہے۔

 این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی تھی،الیکشن کمیشن نے ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کردیا۔

گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر  بھی کل دوبارہ پولنگ ہو گی،ریٹرننگ افسر (آر او) کا کہنا ہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کل ہو گی، 8 فروری کو مشتعل افراد نے آ ر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی۔

اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ 26 پولنگ اسٹیشنوں کے علاقے کو ریڈ زون قراردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ای سی پی کی طرف سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں این اے 82، این اے 93، این اے 94، این اے 98، این اے 112، این اے 124، این اے 125، این اے 126، این اے 129 اور این اے 141 کے نتائج جاری کردیئے گئے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار کیلئے نامزد مریم نواز کا این اے 119 سے جیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تاہم پی پی 159 سے جیت کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا۔

 یہ بھی پڑھیں: دوبارہ گنتی،کون جیتا؟ کون ہارا؟بڑے حلقے سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں