امریکا: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ہسپتال میں جاگُھسی،1شخص ہلاک، 5 زخمی 

Feb 14, 2024 | 12:35:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ہسپتال  کے ایمرجنسی روم میں جاگُھسی جس کے تیجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس  میں ایک تیز رفتار گاڑی سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی روم کی لابی میں جا گُھسی، اس حادثے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا حادثے کے بعد فوری تور پر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور ایمرجنسی روم میں سی پی آر دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، حادثے میں ایمرجنسی روم کی لابی میں موجود 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ایک زخمی کو ہسپتال میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں زخمی دو بچوں سمیت 4 افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

 آسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایوسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے کیپٹن کرسٹا اسٹیڈمین نے بتایا کہ منتقل کیے گئے افراد میں سے ایک بچہ زیادہ زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی روم میں گاڑی ایک ریسپشن ڈیسک کے قریب ہال میں پھنس گئی تھی، حادثے کے وقت ایمرجنسی روم میں کئی لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے زیادہ لوگ محفوظ رہے۔    

مزیدخبریں