ایران کا فروخت کردہ طیارہ امریکا نے قبضے میں لے لیا
عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی طیارے کو کباڑ کے طور پر فروخت کیا جائے گا، امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ائر لائن کو فروخت کیا جانے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی امور انصاف کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ائرسے وینیزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا۔
واشنگٹن کے مطابق ایران کی ماہان یئر کی جانب سے 2022 میں وینزویلا کو طیارہ فروخت کرنا تہران پرعائد پابندیوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ امریکا اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایسے اقدام اٹھاتا رہے گا۔
دوسری جانب وینیزویلا حکومت نے امریکی قدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے طیارہ واپس لینے کے لیے قانون کا سہارا لیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔
صدرنکولس مادورو کے دفتر نسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ارجنٹائن نے تجارتی و سول قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہماری کارگو کمپنی کے حقوق غصب کیے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک اور آزاد امیدوار دوبارہ گنتی میں ہار گئے
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اس واقعے کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی ہے۔
ایرانی امورخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے طیارہ تحویل میں لینا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔