(شعیب مختار) ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنان کو خبر دار کرتے ہوئے اسلحے کے استعمال سے متعلق پابندی عائد کر دی۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایم کیو ایم ایک پر امن جماعت ہے۔ کسی بھی قسم کے اسلحے کا استعمال یا نمائش کرنے پر پابندی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ہسپتال میں جاگھسی،1شخص ہلاک، 5 زخمی
اُس میں مزید کہنا ہے کہ جو بھی کارکن اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا اس کی تنظیم سے بنیادی رکنیت خارج کر دی جائے گی۔