جنت مرزا کی نئی لُک مداحوں کو بھاگئی، سوشل میڈیا پر خوب چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بالی وڈ حسینہ دیپیکا پڈوکون کا مشہور فلمی کردار 'شانتی پریا' کا لُک اختیار کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اپنی بڑی بہن سحر مرزا کی شادی میں منعقد کی گئی 'بالی وڈ نائٹ' پر جنت مرزا نے 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ' اوم شانتی اوم' میں دیپیکا پڈوکون کے کردار 'شانتی پریا' کا انتخاب کیا۔
اس فلم میں دیپیکا پڈوکون نے 2 کردار ادا کیے تھے ایک سپر اسٹار 'شانتی پریا' کا اور پھر اسی کی شکل والی عام لڑکی 'سینڈی' کا۔ فلم کا ایک سین سب سے زیادہ مشہور ہوا تھا جس میں شانتی پریا ایوارڈ شو میں گلابی لباس پہن کر اپنی کار سے اترتی ہیں اور نزاکت سے بھرپور انداز میں اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں۔
جنت مرزا نے اس سین میں پہنے گئے جوڑے سے مشابہت رکھتا لباس پہنا اور اپنی زلفوں کو بھی شانتی پریا کے ہیئر اسٹائل کی طرح جوڑے میں باندھا۔ جنت کو بھی کار سے اُترتے ہوئے شانتی کی طرح ہی ہاتھ ہلاتے اور فلمی کردار کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جنت مرزا کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بعض سوشل میڈیا صارفین انہیں شانتی پریا کہہ رہے رہے جبکہ متعدد کو جنت دیپیکا سے بالکل بھی ملتی معلوم نہیں ہو رہی ہیں۔
یا رہے کہ ان دنوں جنت مرزا اپنی بڑی بہن سحر مرزا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر شادی سے قبل منعقدہ تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ کے قبل سحر مرزا کی پہلے ڈھولکی، پھر دعائے خیر اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔