(انوارالحق )صوابی این اے 19 کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی نے اسد قیصر کیخلاف ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن فائل کر دی.
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر این اے 19 کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی نے پی ٹی آئی کے نو منتخب آزاد امیدوار اسد قیصر کیخلاف پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پٹیشن فائل کردی۔
پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے دو مختلف فارم 47 جاری کئے گئے جوکہ فارم 47 میں کھلا تضاد موجود ہے۔
فضل علی حقانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹوٹل 1200 پوسٹل بیلٹ میں مجھے 663 جبکہ اسد قیصر 198 ووٹ پڑے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عوام کی اکثریت نے مجھے ووٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلحہ مت لہرائیں، ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں کو خبر دار کر دیا
مولانا فضل علی نے بطور ثبوت کتاب پر مہر والی بیلٹ پیپرز بھی پیش کیے اور انہوں نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن سے دو دن پہلے اور الیکشن کے دن 5 ہزار اور 10 ہزار کے عوض ووٹ بھی خریدے گئے اور ریٹرننگ آفسران کو بھی خریدا گیا ہے مولانا فضل علی کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور آفیشل نوٹیفکیشن روکنے سمیت بیلٹ پیپر کی لیبارٹری کے ذریعے تصدیق کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔