حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری، نئی قومی اسمبلی کا اجلاس کون بلائے گا؟

Feb 14, 2024 | 14:00:PM

(24 نیوز ) عام انتخابات کے بعد سیاسی حریف ایک دوسرے کیساتھ اتحاد کے بعد اب  نئی قومی اسمبلی کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ، ایسے میں ایک سوال جنم لیتا ہے کہ آیا قومی اسمبلی کا اجلاس بلائےگا کون ؟

اس کا جواب آئین  کی رو سے یہ ہے کہ انتخابات کے بعد نئی اسمبلی کااجلاس بلانے کی ذمہ داری صدر پر  آجاتی ہے لیکن اس کیلئے ایک طریقہ کا طے ہے وہ یہ کہ سب سےپہلے نگران وزیر پارلیمانی امور  اجلاس بلانے کی سفارش نگران وزیراعظم کو کرتے ہیں اور یہ سفارش سمری کی صورت میں وزیر اعظم کے پاس جاتی ہے اور نگران وزیر اعظم اس سمری کو منظور کر کے  صدر کے پاس بھیجتے ہیں ،اس سمری میں  صدر کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی کا اجلاس  بلانے کی ایدوائس دی جاتی ہے ، اس کے بعد صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا۔


 

 

مزیدخبریں