(راؤدلشاد)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کشی کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی سایٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں, اگلے 5 سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے انشاءاللّہ۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے واقف ہیں انہیں نواز شریف کے اصولوں کا پتہ ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے، اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
خیال رہے کہ نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرتے ہوئے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد کر دیاہے جبکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا گیاہے ۔