صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام کی کامیابی بھی چیلنج 

Feb 14, 2024 | 14:43:PM

(احتشام کیانی)این اے 11 سوات سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار انجینئر امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج  ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار  کی جانب سے کہا گیا کہ کچھ پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں گڑ بڑ کی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری، نئی قومی اسمبلی کا اجلاس کون بلائے گا؟

مزیدخبریں