مہنگائی پر قابو پانے کیلئےپرائس کنٹرول آرڈیننس میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) مہنگائی کا طوفان روکنے کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام،،پنجاب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول آرڈیننس میں توسیع کردی گئی جبکہ پہلا پرائس کنٹرول آرڈیننس معطل ہو چکا تھا۔
پرائس کنٹرول آرڈیننس کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین ہوگا, صوبے میں مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری پر قابو پایا جائے گا,پرائس کنٹرول کونسل وڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی,
کنٹرولرآف پرائسز اینڈ سپلائز متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنرہوگا۔ سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اور انویسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صوبائی کنٹرولر جنرل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنرزاپنےمتعلقہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے جبکہ کمیٹی کونسل مارکیٹوں میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں بارےمعلومات حاصل کی جائے گی،آرڈیننس کےمطابق کونسل اشیائےضروریہ کی طے کردہ قیمتوں کاجائزہ لے گی،قیمتوں پر قابو پانے کیلئے آرڈیننس کےتحت کارروائی کی جائے گی،کسی بھی ضروری شےکومقرر کردہ قیمت سےزیادہ قیمت پرفروخت نہیں کیا جا سکے گا،دکاندارمقررہ قیمتوں کی فہرست فروخت کےنمایاں مقام پرآویزاں کرے گا۔
مزید پڑھیں: صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام کی کامیابی بھی چیلنج
آرڈیننس میں منافع خوری اورزائد قیمت وصولی کی صورت میں سزاؤں تعین بھی کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 3سال قید یا 1لاکھ روپےجرمانہ یادونوں سزائیں دی جائیں گی۔