(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ ، دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 926 پوائنٹس بڑھ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 279.31 روپے سے بڑھ کر 279.32 روپے بند ہوا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوکر 281.59 روپے پر پہنچ گیا ،دیگر کرنسیوں کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو1.18 روپے سستا ہوکر 301.17 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1.16 روپے کمی کے بعد 353.72 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 9 پیسے کمی سے 76.75 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 74.95 روپے کا ہوگیا
سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار روز کے دوران 100 انڈیکس میں 926 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 1.51 فیصد اضافے سے 62 ہزار کی سطح بحال ہو گئی ،100 انڈیکس 62 ہزار 153 کی سطح پر بند ہوا ،14.60 ارب روپے مالیت کے 30.23 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبارکیا گیا،266 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ،55 میں کمی جبکہ 19 میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر کا پھر سے پہلا نمبر