پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی اعجاز سواتی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان 

Feb 14, 2024 | 17:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی)تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اعجاز سواتی نے کامیابی سمیٹی تھی،اعجاز سواتی نے ریکٹ کے انتخابی نشان پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔
اعجاز سواتی نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ حلقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ان کا کہناتھا کہ حلقے کی عوام اوردوستوں کی مشاورت سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا،امید کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تابع نہیں ‘‘ مولانا کا بڑا اعلان، سیاسی میدانوں  میں ہلچل مچ گئی