سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر حملے کا الزام، مقدمہ درج

Feb 14, 2024 | 18:37:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کے حملے کے الزام میں تھانہ سمن آباد فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈیرے کے کیئر ٹیکر عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے 9 فروری کو ڈیرے کے سامنے رکشے پر ڈیک چلایا اور منع کرنے پر ساجد سمیت 36 ملزمان ڈیرے میں داخل ہوئے اور ڈنڈوں سے ڈیرے میں موجود قیمتی سامان توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: تھانہ شادمان نذر آتش کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کا حکم جاری

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان توڑ پھوڑ کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔

مزیدخبریں