(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں سرد رہے گا،تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،مر ی، گلیات اور گردو نواح میںموسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم نارووال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 4 آزاد ارکان اسمبلی ن لیگ میں شامل کون کون شامل؟ نام سامنے آ گئے